11 اکتوبر 2014 - 05:45
کوبانی شہر کی صورتحال پر یورپی یونین کی تشویش

یورپی یونین نے ایک بیان جاری کر کے کوبانی شہر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے کل ایک بیان جاری کیا جس میں شام کے شہر کوبانی پر دہشتگرد گروہ داعش کے حملے کی مذمت کی۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ کوبانی کے باشندوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے اقدار اور حقوق کی حفاظت کے لۓ تمام ذرائع سے فائدہ اٹھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ ترکی اور خطے میں اس کے تمام شرکاء کو دہشتگرد گروہ داعش کے خطرے کو ختم کرنے کے لۓ تعاون کرنا چاہۓ۔  اس بیان میں مزید آیا ہےکہ یورپی یونین کو ترکی میں ہونے والے تشدد اور بہت سے انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش لاحق ہے۔

.......

/169