اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام و عراق میں داعش کے ٹھکانوں کےخلاف امریکہ کے حملوں کی وجہ سے امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ کی جنگ پسندی کی بھی حمایت ہونے لگي ہے۔ فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف بمباری کا مطلب اربوں ڈالر کے بموں اور میزائلوں، جنگي طیاروں کے کل پرزوں کی فروخت نیز جدید طیارے بنانے کے منصوبوں کی حمایت کے معنی میں ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی ملکوں کے اصحاب نظر اور امت اسلامی کے دلسوز رہنماؤں نے ہمشیہ کہا ہے کہ مغرب اسلامی ملکوں میں بحران پیدا کرکے اسلامی ملکوں کے ذخائر کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھرتا ہے جس میں نقصان صرف مسلمانوں کا ہوتا۔شام و عراق میں تکفیری دہشتگردوں کا وجود اور ان کا پیدا کیا ہوا بحران اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
.......
/169