اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوریہ آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے موثق ذرائع نے اس بات کی تائید کردی ہے کہ شاہ عبداللہ کی جسمانی حالت تشویشناک ہوگئی ہے اور ان کی ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل گارڈ کے سربراہ اور شاہ عبداللہ کے فرزند متعب بن عبداللہ کے علاوہ کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ سوریہ آن لائن سائیٹ نے مذید لکھا ہے کہ ان تمام خبروں کی تائید شاہ عبداللہ کے بھتیجے سعود بن فیصل نے کی ہے۔
الخلیج نامی سائیٹ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ سعودی حکام نے شاہ عبداللہ کی بیماری کو گذشتہ ایک ماہ سے خفیہ رکھا ہوا ہے اور انکے بیٹے کے علاوہ کسی کو بھی شاہ عبداللہ کی اصل صورت حال کا صحیح علم نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲