27 ستمبر 2014 - 18:45
داعش کے خلاف عالمی سطح پر مقابلے کی ضرورت ہے

عراقي صدر فواد معصوم نے اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سميت تمام دہشتگرد گروہوں کي سرکوبي کے لئے ايک متحدہ عالمي اتحاد کا قيام ضروري ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقي صدر فواد معصوم نے اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سميت تمام دہشتگرد گروہوں کي سرکوبي کے لئے ايک متحدہ عالمي اتحاد کا قيام ضروري ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عراق اورعراقي عوام داعش اور تکفيريوں کو شکست دينے کے لئے پوري طرح پر عزم ہيں۔ عراقي صدر نے واضح کيا کہ عراق کے کرد عوام دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں پوري طرح متحد ہيں اور انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کافي کاميابي حاصل کرلي ہيں۔فواد معصوم نے دہشتگردي کے خلاف جنگ کو انتہائي ضروري قرار ديتے ہوئے کہا کہ عراقي فوج نے عوام کي حمايت سے داعش اور تکفيريوں کي پيشقدمي کو روک ديا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش عالمي سلامتي کے لئے بھي سنگين خطرہ ہے۔ عراقي صدر نے کہا کہ داعش اسلامي خلافت کے قيام کا جھوٹا دعوي کرکے دنيا بھر سے انتہا پسندوں کو بھرتي کر رہا ہے۔
صدر فواد معصوم نےمسئلہ فلسطين کے حل اور ايک آزاد فلسطيني رياست کے قيام پر بھي زور ديا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲