25 ستمبر 2014 - 12:10
امریکی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کے اجتماع میں روحانی کا خطاب

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے حالات فراہم کئے جائیں کہ جو امریکی، ایران کی معیشت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں یہ موقع فراہم ہوسکے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے نیویارک میں امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری، دوقوموں کے درمیان بہتر رابطے کے لئے ایک پل کی مانند ہے اور ایران کی معیشت، عالمی تجارت، سیاسی مسائل ومشکلات کے حل، قوموں کے درمیان مزید اعتماد پیدا کرنے اور مشرق وسطی کے تمام ملکوں میں امن وسلامتی کے قیام کے حوالے سے ایک شاہراہ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔انہوں نے گذشتہ برسوں میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی اقتصادی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق ایران کی منڈی میں استحکام پیدا کیا ہے۔

.......

/169