اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ منصوبہ بندی اور اسٹریٹیجک امور کی نگرانی سے متعلق ایران کے نائب صدر محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے دورۂ نیویارک کے موقع پر گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات، اور زیادہ سنجیدگی کے ساتھ جاری رہیں گے۔ انھوں نے مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کے انجام پانے والے دورۂ نیویارک کو، قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا تاہم تاکید کے ساتھ کہا کہ ان مذاکرات میں ایران، اپنے مسلمہ جوہری حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔ایران کے نائب صدر نے کہا کہ مقابل فریق نے زیادہ پسندی کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کے عمل کو مزید سخت بنادیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایرانی عوام، پابندیوں کا مقابلہ اور مقابل فریق کی زیادہ روی کے مقابلے میں استقامت کو ہی اپنی کامیابی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲