23 ستمبر 2014 - 10:28
سینٹری فیوجز کے بارے میں کسی منصوبے پر اتفاق نہيں ہوا

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اب تک سینٹری فیوجز کے حوالے سے کسی ایسے منصوبے پر اتفاق نہيں ہوسکا ہے جس پر سب متفق ہوں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ایک ملک کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات میں سینٹری فیوجز کے حوالے سے تجویز کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ تکنیکی مذاکرات میں وفود کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی جاتی ہیں اور ان پرغور وخوض کیا جاتا ہے۔

مرضیہ افخم نے کہاکہ کوئی ایسی تجویز سامنے نہيں آئی ہے جس پر تمام فریقوں کا اتفاق ہو۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور نیویارک میں جاری ہے۔

.......

/169