ابنا: عراقي سيکورٹي فورسز اور عوامي رضاکاروں نے دہشت گردوں کے زير کنٹرول علاقوں ميں کاروائياں کرکے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے -
باخبر حلقوں کے مطابق ان حملوں ميں داعش سے وابستہ کئي سرکردہ دہشت مارے گئے ہيں-
السومريہ نيوز ايجنسي نے صوبہ بابل سے خبر دي ہے کہ اتوار کے روز جوف الصخر کے علاقے ميں داعش کے کئ سرکردہ کمانڈر اپنے ماتحت دسيوں ديگر ساتھيوں کے ہمراہ مارےگئے ہيں-
ادھر صوبہ الانبار ميں ايک اعلي فوجي عہديدار نے بتايا ہے کہ عراقي فوجيوں نے السجر ہائي وے پر مکمل کنٹرول حاصل کرليا ہے –
اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے ميں چارسو عراقي فوجيوں اور افسران کے محاصرے کو سيکورٹي فورسز نے توڑ ديا ہے اور عراقي فوجي داعش کے ٹھکانوں کي جانب پيش قدمي کررہے ہيں-
درايں اثنا موصل کے مغربي علاقوں ميں واقع داعش کے اڈوں پر امريکي طياروں کي بمباري ميں بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہيں –
اس کاروائي ميں بڑي مقدار ميں ہتھيار بھي تباہ ہوگئے ہيں-
ادھر بغداد فوجي آپريشن کے کمانڈر عبدالامير الشمري نے بغداد کے جنوبي علاقے " القرغول" کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کا اعلان کيا ہے –
الشمري کا کہنا ہے کہ اس کاروائي ميں اسّي کے قريب مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-
بتايا جاتا ہے کہ اس علاقے ميں موجود دہشت گردعناصر بچوں اور عورتوں کو انساني ڈھال بنائے ہوئے تھے-
بيجي آئل ريفائنري کے اطراف ميں واقع داعش کے ٹھکانوں اور تکريت ميں ان کے ايک اہم اور بڑے اڈے پر عراقي فضائيہ کے حملے ميں دسيوں تکفيري دہشت گرد مارے گئے ہيں-
واضح ر ہے کہ دہشت گردوں نے تکريت ميں ايوان صدر کمپلکس کو اپنا اڈا بنا رکھا تھا-
کہا جاتا ہے کہ بيجي ريلوے اسٹيشن کي عمارت کو بھي جسے داعش کے عناصر اپنے ايک اڈے کے طور پر استعمال کررہے تھے، عراقي فضائيہ نے تباہ کرديا ہے اس حملے ميں دسيوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-
.......
/169