19 ستمبر 2014 - 20:12
کراچی میں نوحہ خواں ثاقب الحسن کا بیٹا نعیم عباس شہید

نعیم عباس مشہور نوحہ خواں ثاقب الحسن کے بیٹے تھے جنہیں سپاہ صحابہ نے آج گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں آج جمعہ کو بوقت عصر دھشتگردوں نے ایک شیعہ جوان نعیم عباس کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
حملے کے بعد اطراف میں موجود افراد نے انہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ انہوں نے فورا جام شہادت نوش کرلی۔
سپاہ صحابہ نے اس شیعہ جوان کی شہادت کی ذمہ قبول کر لی ہے۔
کراچی سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق نعیم عباس مشہور نوحہ خواں ثاقب الحسن کے بیٹے تھے جنہیں سپاہ صحابہ نے آج گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲