19 ستمبر 2014 - 19:27
اسکاٹ لینڈ میں عوامی اکثریت کا برطانیہ کے حق میں ووٹ

اسکاٹ لینڈ میں سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکاٹ لینڈ میں سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  اسکاٹ لینڈ کی 32 میں سے 31کونسلز  کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 27 کونسلز نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ صرف 4 کونسلز نے اس کے حق میں ووٹ دیئے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 55 فیصد عوام نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ 45 فیصد نے برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ ایک کونسل  میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں 53.49 فیصد نے حمایت جب کہ  46.51 فیصد نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سلمنڈ اور نائب  وزیراعظم نکولا سٹور گیون نے ریفرنڈم میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ اسکاٹ لیند میں گزشتہ روز سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کرایا گیا جس کے مطابق اگر  اسکاٹ لینڈ کی عوام کی اکثریت برطانیہ کے ساتھ رہنے کی مخالفت کر دیتی تو پھر 300 سال تک برطانیہ کا حصہ رہنے والا اسکاٹ لینڈ دینا کے نقشے پر ایک نئے ملک کی صورت میں وجود میں آ جاتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲