16 ستمبر 2014 - 13:36
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے عراق کے وزیر اعظم کو دی مبارک باد

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں عراق کے وزیر اعظم ڈاکٹر حیدر العبادی کو اس ملک کی نئی حکومت تشکیل دینے کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں عراق کے وزیر اعظم ڈاکٹر حیدر العبادی کو اس ملک کی نئی حکومت تشکیل دینے کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اپنی اور اسمبلی کے علماء و اراکین کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ حیدر العبادی کی حکومت کے سائے میں انشاء اللہ ایک نیا عراق وجود میں آئے گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ حیدر العبادی کی نئی حکومت اس ملک میں دین مبین اسلام اور مکتب اھلبیت(ع) کی ترویج اور تکفیری دھشتگردوں کی نابودی کے ذریعے ملک میں خوشحالی پیدا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲