11 ستمبر 2014 - 10:06
مصر میں سعودی عرب کے غیر معمولی سفارتخانے کا افتتاح+ تصاویر

سعودی عرب نے قاہرہ میں اپنی من پسند حکومت قائم کرنے کے بعد اب 24 منزلوں پر مشتمل ایک خوبصورت اور غیر معمولی سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب نے قاہرہ میں اپنی من پسند حکومت قائم کرنے کے بعد اب 24 منزلوں پر مشتمل ایک خوبصورت اور غیر معمولی سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے اس سفارتخانے کے افتتاحیہ پروگرام میں کہا کہ سعودی عرب کے سفارتخانے کی یہ نئی عمارت 40 ہزار مربع میٹر جگہ پر تعمیر کی گئی ہے جس میں ہر مربع میٹر پر 2100 ڈالر کی لاگت آگئی ہے اس عمارت میں دنیا کی سب سے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
مصر میں سعودی عرب کے سفیر احمد عبد العزیز قطان نے اس پروگرام میں کہا: میں ملک عبد اللہ کے تئیں مصر کے لوگوں کی وفاداری کا پیغام ان تک پہنچا دوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲