10 ستمبر 2014 - 20:30
تحریک انصاف کا نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا، جبکہ احتجاجی دھرنے کے 30 روز پورے ہونے پر ہفتہ کو پی ٹی آئی ملک بھر میں یوم ملی یکجہتی بھی منائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفٰی تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج کے 30 روز مکمل ہونے پر ہفتے کو یوم ملی یکجہتی منایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں تمام مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، حکومت سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کمیٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا، جبکہ احتجاجی دھرنے کے 30 روز پورے ہونے پر ہفتہ کو پی ٹی آئی ملک بھر میں یوم ملی یکجہتی بھی منائے گی۔ کور کمیٹی نے پی ٹی آئی پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

.......

/169