اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے مشرق وسطي ميں مغربي ممالک اور نيٹو کے اقدامات پرکڑي تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ نيٹو نے حاليہ کئي برسوں سے مشرقي وسطي کے ملکوں کے خلاف تخريب کارانہ پاليسي اپنا رکھي ہے –
سرگئي لاوروف نےايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ نيٹو کي غلط پاليسيوں ہي کي وجہ سے ليبيا کو خانہ جنگي کي طرف دھکيل ديا گياہے -
انہوں نے کہا کہ اس طرح کي بھي خبريں گردش کررہي ہيں کہ امريکہ شام کي حکومت کي اجازت کے بغير شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر فوجي حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے –
انہوں نے کہا کہ اگر يہ افواہيں صحيح ثابت ہوئيں تو امريکہ شام ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانےحکومت کے زير کنٹرول علاقوں پر بھي حملہ کرسکتاہے سرگئي لاوروف نے کہا کہ امريکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطي کے حالات مزيد خراب ہوسکتے ہيں -
.......
/169