اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے گورنر شجاع الملک جلالہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گذشتہ رات افغان سکیورٹی فورسز نے صوبے کنڑ کے نرنگ شہر کے قریب درہ بادیل کے مقام پر طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا اور اس دوران شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ صوبہ کنڑ کے گورنر کے بقول، ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے امریکہ کی فضائيہ سے مدد کی درخواست کی تھی۔
شجاع الملک جلالہ نے مزید کہا کہ امریکی فوج نے اس درخواست کے جواب میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دس افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس ڈرون حملے میں چودہ افراد مارے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲