10 ستمبر 2014 - 13:09
ایران اور قزاقستان میں اہم سمجھوتوں پر دستخط

ایران اور قزاقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو دونوں ممالک کے سربراہوں کی موجودگی میں اس مفاہمتی نوٹ پر دستخط ہوئے۔ دونوں ملک بین الاقوامی نقل و حمل، تجارت، صنعت، اور تجارت کے شعبوں سمیت دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون پر مفاہمت ہوئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی پیر کو دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر بات چیت کے لئے ایک وفد کے ساتھ قزاقستان کے دورے پر گئے ہیں۔ انہوں نے منگل کو اپنے قزاقی ہم منصب نور سلطان نظربايوف کے ساتھ تاجروں اور صنعت کاروں کے ایک اجلاس میں شرکت کی اور دارالحکومت آستانہ میں ایک یونیورسٹی میں تقریر کرنے کا پروگرام تھا۔
.......

/169