9 ستمبر 2014 - 13:03
ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے دورے پر

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے دورے پر دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی فزاقستان کے صدر کی دعوت پر پیر کی شب قزاقستان کے دارالحکومت دارالحکومت آستانہ پہنچے۔آستانہ ہوائي اڈے پر ڈاکٹر حسن روحانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور قزاقستان کے درمیان تعاون میں توسیع اور فروغ پر تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ قزاقستان کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وہ دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات میں مزید فروغ اور توسیع  کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔ آستانہ میں ڈاکٹر روحانی اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف کے درمیان آج صبج با ضابطہ ملاقات ہونے والی ہے۔دریں اثنا قزاقستان کے وزیر خارجہ ادریس اوف نے کہا ہے کہ صدر نور سلطان نظربایف علاقے اور دنیا میں ایران کی غیرمعمولی اہمیت کے قائل ہیں۔ادریس اوف ڈاکٹر روحانی کے استقبال کے لئے آستانہ ہوائي اڈے پہنچے تھے جبکہ قزاقستان کے صدر نظر بایف صدارتی محل میں ڈاکٹر روحانی کا باضابطہ استقبال کریں گے۔ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے شنگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان جائيں گے۔اسلامی جمہوریۂ ایران شنگھائي تعاون تنظیم میں مبصر رکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲