7 ستمبر 2014 - 15:26
علامہ علی اکبر کمیلی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں زندگی کے تمام طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تدفین باغ علی لیاری میں کی گئی ۔
علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کی نماز جنازہ کے لئے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر ادا کر دی گئی ۔ علامہ رضی جعفر نماز جنازہ پڑھائی ۔
نمائش چورنگی سے بولٹن مارکیٹ تک ایم اے جناح روڈ پر آنے والی تمام سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے ۔ پولیس اور رینجرز کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں
 
یاد رہے  کل شام  کراچی میں شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔علی اکبر کمیلی کو ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا آپرشن کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق علی اکبر کمیلی کو 3 گولیاں لگی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲