6 ستمبر 2014 - 16:07
داعش امريکي فتنہ، دبئي کے پوليس چيف کا بيان

اطلاعات کے مطابق دبئي کے پوليس سربراہ ضاحي خلفان نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ امريکا نے داعش سے وابستہ دہشت گردوں کو ہري جھنڈي دکھا کر بعض عرب ملکوں کو بليک ميل کرنے کا عمل شروع کرديا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دبئي پولس کے سربراہ ضاحي خلفان نے سوشل ميڈيا پر انکشاف کيا ہے کہ عراق کے معدوم ڈکٹيٹر صدام نے امريکا کي جانب سے گرين سگنل ملنے کے بعد ہي غير انساني اقدامات اور جنگي جرائم کا ارتکاب کيا تھا-


ضاحي خلفان کا کہنا ہے کہ امريکا نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کو بھي اسي طرح کا گرين سگنل ديا ہے اور بعض عرب ملکوں سے مراعات حاصل کرنے کے لئے داعش کو پريشر گروپ کے طور پر استعمال کررہا ہے -

ضاحي خلفان نے تکفيري گروہوں کے مقابلے ميں امريکي پاليسوں کا حوالے ديتے ہوئے لکھا ہے کہ داعش نے شام اور عراق ميں دراندازي کے بعد اب بعض ديگر عرب ملکوں ميں اپنے وجود کا اظہار کرنا شروع کرديا ہے-

.......

/169