30 اگست 2014 - 08:12
ایران کے ایٹمی مسئلے میں روس کےمثبت موقف کا خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے ایران کے ایٹمی مسئلے میں روس کےمثبت موقف کو سراہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  وزیرخارجہ جواد ظریف نے ماسکو میں روس کے وزيرخارجہ سرگئي لاؤروف سے ملاقات میں تہران اور ماسکو کے درمیان ایٹمی مسائل، دوطرفہ تعلقات اور دوسرے مسائل پرہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران، ایران کے ایٹمی مسئلے میں روس کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران اور روس کے درمیان سیاسی رفت و آمد بڑھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے سربراہوں نے ہمارے لئے ایک روڈ میپ اور طویل مدت تعلقات کا تعین کیا ہے اور عالمی امن اور دونوں قوموں کےمفاد کے لئے اس کا جائزہ لینا ہماری ذمہ داری ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وفود کی سطح سے مختلف میدانوں میں اس کی گہرائي وگیرائی کا پتہ چلتا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ  ہم دونوں کو علاقے میں انتہاپسندی نامی مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اور گذشتہ کچھ مہینوں کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ اس سلسلے میں ایران اور روس کا مشترکہ موقف صحیح ہے۔

.......

/169