اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریف دمشق میں پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ قومی مصالحتی کمیٹیوں کی کوششوں سے چار سو پینتیس دہشتگردوں نے خود کو فوج کے حوالے کردیا ہے۔ اس عہدیدار کے مطابق تسلیم ہونے والے افراد نے ہتھیار ڈال کر یہ عہد کیا ہے کہ وہ دوبارہ حکومت کے خلاف مسلحانہ جدوجہد نہیں کریں گے۔ ادھر شام کے ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی صوبے دیروالزور میں قبائيلوں نے حملہ کرکے دسیوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ فوج نے مغربی علاقے لاذقیہ میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں اور جنگي ساز و سامان بھی تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ادلب صوبےمیں تکفیری دہشتگردوں کے کئي سرغنے ہلاک ہوئے ہیں۔
.....
/169