24 اگست 2014 - 09:05
صیہونی فوج کی تازہ جارحیت میں، غزہ کا رہائشی ٹاور تباہ

صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے غزہ کے ایک رہائشی ٹاور کو تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے سنیچرکی رات غزہ میں ایک بارہ منزلہ رہائشی عمارت پر کئی میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں پوری عمارت تباہ ہوگئی۔

 فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں چار بچوں سمیت سترہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت، غزہ پٹی پر ڈیڑہ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اپنے حملوں میں اب تک چالیس ہزار سے زیادہ رہائشی کامپلکس تباہ کرچکی ہے۔

غزہ پرسنیچر کے دن ہونے والے صیہونی فوج کے حملوں میں کم سے کم نو فلسطینی شہید ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کی دوخواتین اور دوبچوں سمیت پانچ افراد شامل ہيں۔

جنگ بندی ختم ہونے کےبعد منگل کےدن سے اب تک اکاسی فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

.......

/169