اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد الرضا میں گذشتہ روز حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی اور حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی کے درمیان ملاقات و گفت و گو ہوئی ۔
ان دو بزرگ مراجع کرام کے درمیان اس ملاقات میں دنیاے اسلام کی تازہ صورت حال اور مسلمانوں کی حالیہ مشکلات و پریشانی پر تبادلہ خیال ہوا ۔
اس اہم ملاقات میں ایران کے بزرگ عالم دین نے اس ملک کی ثقافتی مسائل اور ثقافتی مختلف موضوعات پر گفت و گو کی اور ثقافتی امور کو ایک اہم موضوع جانا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنے اس ملاقات میں حوزات علمیہ کی موجودہ صورت حال پر اظہار نظر کرتے ہوئے پیش آئے مشکلات و ضروری تبدیلیاں پر خاص توجہ دی ۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے مراجع کرام اور بزرگ علماء کرام کے درمیان اس طرح کی ملاقاتیں و گفت و گو کثیر تعداد میں انجام پاتی رہتی ہیں جس میں اسلام و مسلمانوں کے تازہ مسائل پر تبادلہ خیال ہوتا ہے ۔
.......
/169