اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے ایزدی اقلیت کے 100 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں 2 ہفتوں کے دوران 700 افراد کو ہلاک کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سنجارکے علاقے میں ان افرادکو اسلام قبول نہ کرنے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ مردوں کو ہلاک کرنے کے بعد جنگجو خواتین اور بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ جنگجو کوہ سنجار سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں کوچو میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر وہاں کے لوگوں سے کہا کہ اسلام قبول کریں یا مرنے کیلیے تیار ہوجائیں، بعد میں باغیوں نے متعد دلوگوں کو یکجا کیا گیا اور گولی مار دی گئی۔ مردوں کو گولی مارنے کے بعد خواتین اور بچوں کو بس میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ کرد حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ کرد فورسز نے موصل ڈیم پردوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
.......
/169