13 اگست 2014 - 16:12
کردستان کی مدد عراقی حکومت سے مشروط

یورپی یونین کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی نے کردستان عراق کی کسی بھی طرح کی مدد کو عراق کی مرکزی حکومت کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی نے کردستان عراق کی کسی بھی طرح کی مدد کو عراق کی مرکزی حکومت کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔ کردستان عراق نے یورپی یونین سے مدد کی درخواست کی ہے۔ یورپی یونین کی ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے ایک بیان جاری کیا گيا جس میں کہا گيا ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت کی ھماھنگي سے کردستان عراق کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ یورپی یونین میں عراق کے پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ واضح رہے ایسی خبریں موصول ہوئي ہیں کہ امریکہ براہ راست طریقے سے کردستان عراق کی مدد کررہا ہے۔

.......

/169