9 اگست 2014 - 13:55
اسرائیل اپنی نابودی اور رسوائي کی انتہا کو پہنچ چکا: فرزاد اسماعیلی

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی نابودی اور رسوائي کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

اہل یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی نابودی اور رسوائي کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تاریخ کے تمام  مجرمین کے کام ایک ساتھ انجام دیۓ ہیں۔ بریگيڈیرفرزاد اسماعیلی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائيل نے اپنی رسوائی اور نابودی کا سامان فراہم کرلیا ہے۔  واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے آٹھ جولائی دو ہزار چودہ سے غزہ  پٹی پر حملے شروع کۓ تھے اور ان حملوں میں اب تک اٹھارہ سو اٹھانوے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ جبکہ نو ہزار آٹھ سو سے سینتیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲