اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کےمطابق عراق کی مسلح افواج نے صوبہ الانبار کے الحدیثہ، امرلی اور کرکوک نیز بغداد کے شمال مغربی اور جنوبی علاقوں پر داعش تکفیری اور بعثی دہشتگردوں کے تین حملوں کو پسپا کرتے ہوئے اسی صوبے کے مشاہدہ اور نباعی علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ رپورٹ کےمطابق عراقی فوج نے موصل کے عیاضیہ علاقے میں اس جگہ پر بھی حملہ کیا جہاں داعش دہشتگرد اکٹھا ہوتے تھے، اس حملے میں سات داعش سرغنوں سمیت دو سو تپن دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ عراقی فوج نے دہشتگردوں کی تراسی بکتربند گاڑیاں اور ایک ٹینک بھی تباہ کردیا ہے۔ دوسری طرف خبریں ہیں عراقی وزیر اعظم نے تازہ ترین سیاسی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اس ملک کے صدر فواد معصوم سے ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲