3 اگست 2014 - 13:58
ہندوستان کیوں گوگل سے ناراض ؟

گوگل کی جانب سے ہندوستان کے حساس علاقوں اور فوجی تنصیبات کے نقشے ظاہر کیے جانے پر ہندوستان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کے سبب اُس کی درست جغرافیائی معلومات لیک ہوگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ہندوستان کے حساس علاقوں اور فوجی تنصیبات کے نقشے ظاہر کیے جانے پر ہندوستان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کے سبب اُس کی درست جغرافیائی معلومات لیک ہوگئی ہے۔ ہندوستانی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ فاتح نقشہ پاکستان اور ہندوستان سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے وشان کا تھا، جس نے وسیع علاقے کو ملٹری ایریا کا لیبل دیا۔ جریدے کے مطابق ہندوستانی حکومت گوگل سے خوش نہیں ہے۔ گوگل کی طرف سے اسپانسرڈ کیلیفورنیا کی کمپنی نے ہندوستانکے لیے نقشوں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ گوگل پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے نقشوں کے ذریعے ہندوستانکے حساس فوجی اڈوں اور تنصیبات کے مقامات کا انکشاف کردیا۔ میپاتھن 2013 نامی مقابلے کا مقصد گوگل کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہندوستانکے لیے گوگل میپ پر درست جغرافیائی معلومات کا نقشہ بنانا تھا۔ اس مقابلے کے فاتح پٹھان کوٹ کے وشان سائینی تھے۔

.......

/169