ابنا: رپورٹ کے مطابق صدر بشار اسد نے يہ بات شام کي مسلح افواج کے انہترويں يوم تاسيس کي مناسبت سے ايک تقريب سے خطاب ميں کہي۔ انہوں نے دہشت گردوں کي مکمل نابودي کا عزم ظاہرکرتے کہا کہ ہم فتنہ پروروں اور دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے تيار ہيں اور شام کي تقسيم پر مبني اس مشترکہ سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے جو صيہوني حکومت اور دہشت گردوں نے مل کر تيار کي ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے مزيد کہا کہ ناگوار قسم کے واقعات،مشکلات اور بے شمار سازشوں کے باوجود ہم اپنے وطن کا دفاع کرتے رہيں گے اور ہرگز دشمن کے مقابلے ميں سر تسليم خم نہيں کريں گے۔
ادھر الميادين ٹي وي چينل نے اپني ايک رپورٹ ميں بتا يا ہے کہ شامي فوج نے حلب ميں دہشت گردوں کي در اندازي کي ايک بڑي کوشش کو ناکام بناديا ہے۔ اس کاروائي ميں احرار الشام سے موسوم دہشت گرد گروہ کو کافي زيادہ جاني نقصان پہنچا ہے۔
.......
/169