اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج تہران کی نماز جمعہ تہران یونیورسٹی میں آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت کی۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے نماز کے خطبوں میں غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے مسئلہ غزہ کو عالم اسلام اور دنیا کا اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ صہیونی حکومت اپنے تمام اتحادیوں منجملہ امریکہ کی حمایت کے ساتھ غزہ میں وسیع جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔
خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ موحدی کرمانی نے غزہ میں اپنے جرائم کو منعکس کرنے کے حوالے سے صہیونی حکومت کی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور نامہ نگاروں کو حتمی طور پر صہیونی حکومت کے جرائم کو منعکس کرنا چاہیے تاکہ دنیا غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ و انسانیت سوز مظالم کی طرف متوجہ ہو اور مردہ باد اسرائیل کی آواز پوری دنیا میں سنی جائے۔
خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے ماضی میں صہیونی حکومت کے جرائم خاصطور سے لبنان کے صبرا و شتیلا کیمپوں میں اس حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جس کے نتیجے میں 3200 فلسطینی شہید ہوئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت کی اساس و بنیاد ہی قتل و غارتگری اور ظلم و ستم پر استوار ہے۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے اسی طرح، غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے حوالے سے بعض اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی، انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حتمی طور پر کسی بھی طریقے سے اس وحشی حکومت کو غزہ میں وحشیانہ جرائم سے روکیں۔
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو منقطع کیئے جانے اور اس حکومت کے حامیوں خاصطور سے امریکہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے فلسطینیوں کو مسلح کرنے کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام حتمی طور پر صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی بھر پور مدد کرے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے ملت فلسطین کے قتل عام میں صہیونی حکومت کے لئے امریکہ کی لاجسٹک مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کے خلاف دنیا بھر میں ضمیر بیدار ہوچکا ہے اور صہیونی حکومت کی سرنوشت صرف موت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲