اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مینجنگ دائیریکٹر نے پچاس اسلامی ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کو پیغام بھیج کراپیل کی ہےکہ وہ غزہ میں صیہونی جرائم کو منعکس کرنے میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریون پر عمل کریں۔ محمد خدادی نے پچاس اسلامی ملکوں کی سرکاری نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں کے نام پیغام میں کہا ہےکہ انہیں اپنی انسانی ذمہ داری پرعمل کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم اور ملت مظلوم فلسطین کے درد ورنج کو کوریج دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان نیوز ایجنسیوں کو فلسطینیوں اور عالمی برادری کے یہ مطالبات بھی پیش کرنے چاہیں کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور صیہونی حکومت کے جنگي جرائم کی تحقیق کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲