27 جولائی 2014 - 11:30
 یوم القدس کی ریلی پر فائرنگ فوج نے کی: نائجیریا کے مذہبی رہنما

نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شیعوں پر ہونے والی فائرنگ میں اپنے تین بیٹوں اور 30 دیگر مظاہرین کی موت کا الزام ملک کی فوج پر عائد کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شیعوں پر ہونے والی فائرنگ میں اپنے تین بیٹوں اور 30 دیگر مظاہرین کی موت کا الزام ملک کی فوج پر عائد کیا  ہے۔ ابو جا سے رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم الزاکزاکی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فوج نے یوم قدس کی ریلی پر براہ راست  فائرنگ کی، اور ان کے تین بیٹوں سمیت 30 مظاہرین کو قتل کردیا۔ نائیجیریا کے شیعوں کے رہنما الزاکزاکی نے نائیجیریا کی حکومت پر مظاہرین پر حملے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کے دو حامیوں کو گرفتار کیئے جانے کے بعد قتل کیا گيا ہے۔ ادھر نائیجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ فوجیوں کا ایک کاروان عالمی یوم القدس کی ریلیی کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس گیا تھا اور اس فوجی کاروان کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی بنا پر یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں شیعہ مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ کے دوران 33 شیعہ مظاہرین شھید اور 50 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲