اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ایک سیاسی رہنما نے غزہ پر حملے کے لئے صہیونی حکومت کو دیئے گئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وعدوں کا رازفاش کیاہے۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیاسی رہنما مجتھد نے کہ جنہیں ٹوئیٹر میں سعودی عرب کے خفیہ رازوں کےانکشاف کے سبب، شہرت حاصل ہے آج سعودی عرب اور امارات پر غزہ پر صہیونی حکومت کے زمینی حملوں کے اخراجات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مجتھد نے کہا کہ سعودی عرب اورامارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے وعدہ کیا تھا کہ حماس کو نقصان پہنچانے کے بدلے میں وہ اس غاصب حکومت کے سفارتخانوں کو اپنے ملکوں میں فعال کردیں گے ۔ اس سے قبل "عکا" ویب سائٹ نے بھی لکھا تھا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اویگدر لیبرمین نے تقریبا ایک ماہ قبل امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خفیہ ملاقات کی تھی اور فریقین نے اس ملاقات میں، غزہ میں حماس کی بیخ کنی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا تھا ۔ اس سے قبل برطانوی مصنف اور نامہ نگار ڈیوڈ ہرسٹ نے غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کے ردعمل میں کہا تھا کہ یہ حملے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں خاص طور پر سعودی عرب، امریکہ اور مصر کے گرین سگنل کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲