23 جولائی 2014 - 11:25
فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کی فوری جنگ بندی کا مطالبہ: او آئی سی

اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین نے اپنے تہران اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین نے اپنے تہران اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے فوری طور پر بند کئے جانے کا  مطالبہ کیا ہے۔او آئی سی کے رکن ملکوں کی پارلیمانی یونین نے اپنے تہران اجلاس کے اختتام پر، ایک پندرہ نکاتی بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے ان حلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔اس بیان میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے تحریک مزاحمت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے تہران اجلاس کے شرکاء کی تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی بناء پر عالمی یوم القدس یعنی آئندہ جمعے کو عام سوگ منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اس وقت عملی حمایت، دواؤں اور غذائی اشیاء نیز ہتھیاروں کی اشّد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲