ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کا علاقہ، دہشتگرد گروہوں کیلئے امن پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا تھا اور اس علاقے میں سالوں سے بعض دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس بیان کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پندرہ جون سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں ابتک چار سو سے زائد دہشتگر مارے جاچکے ہیں جبکہ ان کے درجنوں ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
.......
/169