ابنا: روس اور کیوبا خلاء کے استعمال کو پرامن بنائے جانے کے حق میں ہیں تاکہ اس کی آزادی کو ہر طرح کے ہتھیار کی موجودگی سے پاک رکھا جا سکے۔
اس بارے میں روس کی وزارت خارجہ نے اس بیان کے حوالے سے بتایا ہے، جو خلاء میں ہتھیاروں کی موجودگی میں پہل نہ کیے جانے سے متعلق ہے اور جو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو اور کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگس نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ یہ بیان مشترکہ طور پر 11 جولائی کو تب منظور کیا گیا تھا جب روس کے صدر ولادیمیر پوتن کیوبا کے دورے پر تھے۔
"خلاء میں ہتھیاروں مین پہل نہ کرنے کو جمہوریہ کیوبا کی جانب سے منظور کیا جانا روسی ایماء کو عالمی طور پر منظور کیے جانے کے سلالے میں اہمیت کا حامل ہے تاکہ خلاء میں ہتھیار رکھے جانے کی دوڑ کو نہ ہونے دیا جائے اور اس طرح بین الاقوامی سلامتی اور عالمی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے" وزارت مذکور کے بیان مین کہا گیا ہے۔
.......
/169