12 جولائی 2014 - 11:59
عالم اسلام فلسطین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر شدید غفلت کا شکار: محسن رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عالم اسلام فلسطین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر شدید غفلت کا شکار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ محسن رضائي نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالم اسلام صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت پر کوئي رد عمل ظاہر نہیں کررہا ہے اور اگر عرب ممالک صیہونی حکومت کے فریب میں آجاتے ہیں اور اس کی جارحیت کے خلاف کوئي اقدام نہیں کرتے تو انہیں شدید مسائل پیش آئيں گے اور اس جنگ کی آگ خود انہيں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گي۔ محسن رضائي نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو بیدار ہونا ہوگا اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲