ابنا: افغان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں تاہم ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی 56.44 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے 43.56 فیصد ووٹ حاصل کئے، ابتدائی مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پایا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔
.......
/169