اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل علی سلمان نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ بحرین کے موجودہ وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان ایک بار پھر وزیر اعظم بن جائیں یا کوئی اور اس منصب پر فائز ہو ، جمعیت الوفاق بحرین ہرصورت میں انتصابی وزیر اعظم اور کابینہ کی مخالف ہے ۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل نے خلیفہ بن سلمان کی کابینہ کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بحرین کی حکومت کے لئے بہت بڑی کمزوری اور عیب ہے کہ اس ملک کا وزیر اعظم 43 سال سے زیادہ عرصے سے وزیر اعظم کے عہدے پر باقی ہے ۔ شیخ علی سلمان نے بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی حکومت ملک کے حالات کو پرامن ظاہر کرنے میں کوشاں ہے اسی لئے عوام کے مختلف دھڑوں اور گروہوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو آشکار کریں اور یہ ثابت کریں کہ بحرین ميں وسیع پیمانے پر سیاسی بحران پایا جاتا ہے اور یہ انتخابات اس ملک کے بحران کی راہ حل نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے 30 جون کو اس ملک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 40 پارلیمانی نمائندوں کے انتخاب کے لئے ، نومبر 2014 ميں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں شرکت کريں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک انتخابات، عوامی عزم کے عکاس نہ ہوں اور ایک آزاد و خودمختارعدلیہ کی تشکیل عمل نہ آئے اس وقت تک وہ ان انتخابات میں شریک نہیں ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲