اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ کو ابتک ان ممالک کی جنگ میں چار اعشاریہ چار کھرب ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں جبکہ ان جنگوں میں چھے لاکھ عام شہری جان بحق اور لاکھوں دیگر زخمی ہوئے ہیں نیز ان ممالک کی اقتصادی و بنیادی تنصیبات کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے۔ گیارہ ستمبر سنہ دو ہزار ایک میں امریکہ پر ہونے والے حملے کے بعد اس ملک نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے دعوے کے ساتھ یہ جنگیں شروع کیں کہ جنکا ابتک خاطر خواہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور نتیجے میں دہشتگردی کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان جنگوں کے نتیجے میں ان ممالک کی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور خود امریکہ بھی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا جیساکہ اس وقت امریکہ میں بے روزگاری کی شرح، نو فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس ملک میں چار کروڑ افراد انتہائی غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ان جنگوں میں اسی طرح خود امریکہ کے بھی ہزاروں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جس سے اس ملک کے عوام میں امریکی حکومت کی نسبت، شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲