ابنا: پاکستانی فوج کے مطابق، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام عام شہری شمالی وزیرستان سے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہو جائیں، کوششیں جاری ہیں تاکہ وہ لوگ جو کسی وجہ سے وہاں رکے ہوئے ہیں، نکل سکیں۔
فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر کو بھی ہلاک کر دیا جبکہ اس کارروائی میں القاعدہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو میر علی کے قریب شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک 19 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیےہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی مشکلات کے حل کے لیے فوج اور حکومت مل کر کام کر رہے ہیں۔
.......
/169