27 جون 2014 - 10:49
شمالی وزیرستان میں آپریشن افغانستان کے مفاد میں: تسنیم اسلم

تسنیم اسلم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، یہ افغانستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ تعاون کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کیا گيا ہے اور یہ افغانستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے کہ وہ تعاون کرے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، یہ افغانستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ تعاون کرے، گزشتہ دنوں صوبے بلوچستان کے گورنر محمود خان اچکزئی کے کابل کے دورے کا مقصد بھی سرحدی انتظامات میں افغانستان کا تعاون حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  افغان قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے سرحدوں پر کڑی نگرانی اور اسے محفوظ بنانے کے حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کہ افغانستان سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کے لئے پاکستان کی اپیل کا مثبت جواب دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲