ابنا: رپورٹ کے مطابق حکومت قانون الائنس کے رکن پارلیمنٹ محمد الصیہود نے کہا ہے کہ آج عراق میں ترکی اور قطر کے منصوبے کی جگہ سعودی – داعشی منصوبے پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ عراق کے رکن پارلیمنٹ محمد الصیہور نے مزید کہا کہ ترکی اور قطری منصوبہ کا مقصد، کہ جس کے بانی بعض کرد حکام اور آل نجیفی تھے، نئے مشرق وسطی کے نقشے کے تحت، عراق کو کرد آبادی، سنّی آبادی اور شیعہ آبادی والے تین ملکوں میں تقسیم کرنا تھا، لیکن آج سعودی عرب کی حمایت سے داعش جس منصوبے پر عمل درآمد کررہا ہے، ایک وہابی حکومت کی تشکیل ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ وہابیت اور سلفی عام طور پر اہل سنّت کے معنی میں نہیں ہے، بلکہ وہابیت کا مطلب سعودی عرب اور داعش ہے اور ان کی ثقافت قتل و غارت گری پر استوار ہے۔
.......
/169