23 جون 2014 - 09:29
فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہر نہیں آئوں گا،طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بتایا جائے طیارہ لاہور کیوں لایا گیا، فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہرنہیں آؤں گا،فوج کے اعلیٰ افسرآئیں اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ابنا: لاہور....پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بتایا جائے طیارہ لاہور کیوں لایا گیا، فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہرنہیں آؤں گا،فوج کے اعلیٰ افسرآئیں اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسلام آبادمیں ہیں ان کےجذبات کیوں مجروع کیے جارہے ہیں،پاکستانی شہری ہوں کہیں بھی اترنا میرا حق ہے،طیارہ کا رخ لاہورموڑنا درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نہیں آمرانہ نظام ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بتایا جائے کہ طیارہ لاہور کیوں لایا گیا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ وہ فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہرنہیں آئیں گے،فوج کے اعلیٰ افسرآئیں اور سیکیورٹی فراہم کی جائے،فوج کی سیکیورٹی میں گھرجانے کے لیے تیار ہوں۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعدادرکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہوگئی ہے۔

.......

/169