ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی وزرات انسانی حقوق کے ترجمان کامل امین نے کہا ہے کہ عراقی وفد جنیوا میں ایسے ثبوت و شواہد لے کر گيا ہے جس سے بعثی داعش گروہ کی مجرمانہ کاروائیاں سب پر عیاں ہوجائيں گي اور یہ دہشتگرد گروپ رسوا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا یہ وفد وزارت خارجہ اور وزارت انسانی حقوق کے ماہرین پر مشتمل ہے۔ کامل امین نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگردانہ حملوں سے لاکھوں افراد ترک وطن پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حملے واضح طور پر انسانی حقوق کی پامالی کا نمونہ ہیں۔ جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
.....
/169