ابنا: رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر داخلہ آنجلینو الفانو نے آج ا س ملک کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ 30 اطالوی شہری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کے لئے شام گئے ہيں ۔ اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے ان میں سے اب تک آٹھ افراد مارے گئے ہیں اور اٹلی کی پولیس ان افراد کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی شام سے اٹلی واپسی خطرناک ہے کیوں کہ یہ افراد دہشت گردانہ کاروائیوں کی آمادگي رکھتے ہيں ۔ یورپی یونین کی پولیس یا یوروپول نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا 2300 افراد جنگ کے لئے یورپی یونین سے شام گئے ہيں ۔
.......
/169