19 جون 2014 - 14:12
ویانا میں ظریف اور اشٹائن کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں فریقین اب اندرونی سطح پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں فریقین اب اندرونی سطح پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ جواد ظریف اور اشٹائن کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک بات چیت جاری رہی اور اب گروپ 1+5 کے اراکین داخلی اور اندرونی سطح پر صلاح و مشورہ کررہے ہیں جبکہ ایرانی ٹیم بھی باہمی طور پر صلاح و مشورہ کررہی ہے۔ ایران اور گروپ 1=5 نے کل سے جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے متن تحریر کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

.......

/169