اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عراق میں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش کے پاس سے اسرائیلی ہتھیار ملے ہيں۔ عراق کے دیالہ علاقے کے حکام نے بتایا کہ دیالہ کے عظیم نامی علاقے میں جھڑپوں کے بعد انھیں داعش دہشتگردوں کے پاس سے ایسے ہتھیار ملے ہیں جواسرائیلی ساخت کے ہیں۔ عراقی ویب سائٹ المسلاح کے مطابق دیالہ صوبے کے عظیم علاقے میں فوج ، رضاکاروں اور قبائلیوں فورسز کے حملے کے بعد جب داعش دہشتگرد بھاگے تو وہاں سے برآمد ہونے والے ہتھیار ضبط کرلئے گئے جو اسرائیل میں بنے ہیں۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئیج جب داعش دہشتگرد اس علاقے کے واحد پولیس اسٹیشن پرقبضے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ داعش جب شام میں برسرپیکار تھے تو اس کے زخمیوں کاعلاج اسرائیل میں کیا جارہا تھا اور زخمیوں سے ملاقات کے لئے اسرائیلی وزیراعظم بھی اسپتال پہنچے تھےجس کی تصویریں میڈیا میں بھی جاری ہوئی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲