اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تاریخی شہر لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے واقعے کے خلاف پورے پاکستان میں سوگ منایاجارہا ہے۔ پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہرمکتب فکر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پریوم سوگ منایا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اورخواتین کی شہادت کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائيں۔ دوسری طرف سانحہ لاہور کے خلاف پاکستان بارکونسل کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے وزيراعظم میاں نواز شریف نے لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کا فوری تعین کرنے کےلئے عدالتی ٹربیونل قائم کردیاگیاہے اور اس عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائےگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲