18 جون 2014 - 09:53
سری لنکا میں مسلمانوں پر حملہ، اکیاسی افراد جانبحق اور زخمی

سری لنکا کے جنوب میں انتہا پسند بودھوں کے تازہ ترین حملوں میں تین مسلمان مارے گئے ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری لنکا کے جنوب میں انتہا پسند بودھوں کے تازہ ترین حملوں میں تین مسلمان مارے گئے ہیں۔ سری لنکا کے  وزیرقانون  رئوف حاکم  کے  مطابق سری لنکا کے جنوب میں  واقع ایک سیاحتی  علاقے میں مسلمانوں پر انتہا  پسند بودھوں کے ایک  گروہ کے حملے میں تین افراد جان بحق اور اٹہترافراد زخمی ہوگئے ہیں. رئوف حاکم نے انتہا پسند بودھوں کو ایک  حساس علاقے  میں اجتماع  کی اجازت دئیے جانے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے استعفی  دینے کی دھمکی دی ہے ۔ سری لنکا کے وزیر قانون رئوف نے مسلمانوں کی  مسجد پر انتہا پسند بودھوں کے حملے پر  شدید تنقید کی ہے. سری لنکا  میں مسلمانوں پر انتہاپسند بودھوں کے حملے کے بعد دارالحکومت  کولمبو  سے ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر مسلمان آبادی  والے علاقے آلوتگاما  میں کئی مسجدوں پر  حملہ کیا گیا. مسلمانوں پرانتہا پسند بودھوں کے  حملے کے خلاف سری لنکا کے  صدر مہندا راجہ پکشے نے ایک بیان میں لوگوں سے  صبر وتحمل سے  کام لینے کامطالبہ کرتے ہوئے تاکید  کی ہے کہ وہ کسی کوبھی  قانون کی خلاف ورزی کرنے کی  اجازت نہیں دیں گے ۔ یہ ایسے وقت میں  ہے کہ سری لنکا کے مسلمان  حکومت پر الزام لگارہے ہیں کہ حکومت نے مسلمانوں کے خلاف انتہا  پسند بودھوں کے حملوں کو  نظرانداز کیا  ہے ۔ اوران کا کہنا ہے کہ انتہا پسند  بودھوں کے مظالم کے مقابلے میں حکومت اور فوج کی  خاموشی نے انتہاپسند  بودھوں کو مسلمانوں پر  حملہ کرنے کے سلسلے میں  مزید گستاخ بنادیا ہے.  سیاسی  مبصرین مسلمانوں پر انتہا پسند بودھوں کے  حملوں کو ایک منصوبہ بند تحریک قراردیتے ہیں جس کا آغازمیانمار سے ہوا ہے جس کا دائرہ اب برصغیر کے مسلمانوں تک  پھیل گیا ہے ۔ میانمار اور سری  لنکا  کی حکومتوں کا  بدھ مت کے ماننے والوں کے رہنماؤں سے متائثر ہونے کے پیش نظر اور حالیہ دنوں میں انتہا پسند  گروہوں کی تقویت کے بعد وہ بھی  مسلمانوں کے  خلاف میدان میں اتر آئےہیں ۔  میانمار اورسری لنکا  کی حکومتیں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھوں کے حملوں کو  روکنے کے  سلسلے  میں کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کرتی ہیں.
 میانمار میں انتہا پسند بودھوں نے مسلمانوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے اور  انھیں شہریت دینے تک سے روکا  ہے  اور علاقائی اوربین الاقوامی  صحافتی  حلقے روزانہ انتہا  پسند بودھوں کی  طرف سے مسلمانوں کے خلاف اذیت اور مظالم کے  بڑھتے ہوئے مناظر دیکھے رہے ہیں اوریہی صورت حال اب سری لنکا میں بھی دیکھنے میں آرہی  ہے ۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سری لنکا  میں  مسلمان بدھ مت کے ماننےوالوں کے ساتھ ہمیشہ پرامن زندگی گذارتے رہے ہیں  اوراپنے ملک کی ترقی کے لئے  بہت زیادہ مدد  بھی  کی ہے ۔ اس رو  سے ایسا  لگتاہے کہ مسلمانوں کے  خلاف انتہا پسند بودھوں کو اکسانے اور تشدد پسند  اور خونریز نیز خانہ جنگی کی سمت ڈھکیلنے میں بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ سریلانکا میں مسلمانوں کے خلاف جاری حملے اورحکومت کی جانب سے عدم توجہ اسلامی ممالک کے ساتھ کولمبو کے تعلقات پرمنفی اثرات مرتب کرسکتی  ہے ۔ یہ  ایسی حالت میں ہے کہ اسلامی ملکوں کے ساتھ سری لنکا کے اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں خاص طور سے چاے اور انرجی کے سلسلے میں سری لنکا مسلمان ملکوں سے تعلقات رکھنے پر مجبور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز